28 اکتوبر 2026 - 09:25
ایرانی وزارتِ خارجہ: قطر ثالثی کے تقاضوں کی پابندی کرے

ایرانی وزارتِ خارجہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ نے قطری عہدیدار پر زور دیا ہے کہ دوحہ جاری سفارتی عمل میں قطر کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ذرائع ابلاغ سے متعلق بیانات میں زیادہ احتیاط سے کام لے اور ثالثی کے تقاضوں کی پابندی کرے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ محمود ملکی نے پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کے دورۂ تہران کے حوالے سے قطری وزارتِ خارجہ کے شعبۂ میڈیا و مواصلات کے ڈائریکٹر ابراہیم الہاشمی کے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا۔

محمود ملکی نے کہا کہ تہران میں چار ملکی اجلاس بذاتِ خود ایران کی نیک نیتی اور خطے کے عوام کے مشترکہ مفادات کے حوالے سے اس کے ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے تمام ممالک، بشمول قطر، سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں اور طرزِ عمل میں بھی اسی طرح نیک نیتی کا مظاہرہ کریں اور اچھے ہمسائیگی کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے بعض اقدامات کی تکرار سے گریز کریں۔

ملکی نے بالخصوص اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ ممالک اپنی سرزمین اور سہولتوں کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے سختی کے ساتھ گریز کریں۔

ایران، پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تہران میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے مفید امور کا حوالہ دیتے ہوئے محمود ملکی نے قطری عہدیدار کو مشورہ دیا کہ وہ جاری سفارتی عمل میں قطر کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے گفتگو اور بیانات دیتے وقت زیادہ احتیاط برتیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha